کراچی میں پوش علاقے کے بنگلوں میں وارداتیں کرنے والا برگر گینگ پکڑا گیا۔

عمران عمران

کراچی  میں   پوش علاقے  کے  بنگلوں میں  وارداتیں کرنے والا برگر گینگ پکڑا گیا۔

کراچی  میں   پوش علاقے  کے  بنگلوں میں  وارداتیں کرنے والا برگر گینگ پکڑا گیا۔،ایس ایس پی ساؤتھ کہتے ہیں ملزموں کا گروہ ماضی میں بھی کئی بار گرفتارہوکر جیل جاچکا ہے۔

کراچی میں  ضلع جنوبی پولیس نے ڈیفنس گذری میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس، کلفٹن اور ضلع شرقی کے پوش علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزموں میں گروہ کا سرغنہ شاہد عرف برگر عرف باس سمیت  تین ساتھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزموں سے طلائی زیورات،لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں،پرائز بانڈز اور گاڑی کے علا وہ دو ریوالور اور دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں جبکہ گروہ کے تین  کارندے فرار ہونے میں کامیاب رہے  ہیں جن کی   تلاش جاری ہے۔