پختونخوا
ملی عوامی پارٹی
کے صوبائی صدر
اور سینیٹر
عثمان خان کراچی میں
انتقال کرگئے۔
عثمان خان کاکڑ کو 19 جون کو ایک خصوصی ایئر ایمبولینس میں کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
عثمان خان کاکڑ تین دن سے کراچی کے آغاخان اسپتال میں زیر علاج تھے۔
17 جون کو عثمان کاکڑ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کرزخمی ہوئے تھے.
زخمی ہونے کے بعد وہ بے ہوش تھے اور گزشتہ پانچ دن سے وینٹیلیٹر پر تھے۔
کوئٹہ میں ان کے سر کا آپریشن بھی کیا گیا تھا ۔
عثمان کاکڑ 1961 میں قلعہ سیف اللہ مسلم باغ میں پیدا ہوئے۔
عمثان کاکڑ1977 میں پختونخوا اسٹوڈینس آرگنائزیشن کے پہلے سیکریٹری جنرل تھے۔
عثمان کاکڑ نے 1987نے کوئٹہ لاء کالج سے ایل ایل بی کیا اور بلوچستان یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر کیا۔
عثمان کاکڑ 2015
سے 2021تک سینیٹر
رہے.