کراچی میں محکمہ جنگلی حیات کا سہراب گوٹھ پر چھاپہ۔گاڑی سے مرغابیاں اور دیسی مرغیاں قبضے میں لے لیں۔ ڈرائیور بھاگ
فرار ہوگیا۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے سہراب گوٹھ
میں شہری کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ ایک
گاڑی کے ذریعے سندھ سے لائی گئی دیسی مرغیوں اور مرغابیوں کی کھیپ پکڑ لی۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شپمنٹ کو صدرپہچایا گیا تھا،،لیکن محکمہ کے
عملے کو دیکھ کر گاڑی کا مالک بھاگ گیا۔
محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نےپرندوں کو قبضہ میں لے لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کےمطابق مرغابیوں کی نسل بھی معدوم
ہوتی جارہی ہے۔ بھوکے پرندوں کو محکمہ
وائلڈ لائف میں دانہ پانی کھلا کر ہالیجی جھیل میں چھوڑ دیا گیا۔