اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ کا کہنا ہے سندھ کابینہ میں پولیس کیڈر سے متعلق غلط فیصلہ کیا گیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ کا کہنا ہے  سندھ کابینہ میں  پولیس کیڈر سے متعلق  غلط فیصلہ  کیا گیا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ کا کہنا ہے  سندھ کابینہ میں  پولیس کیڈر سے متعلق  غلط فیصلہ  کیا گیا۔۔ اب سندھ حکومت  ایس ایس پیز،ڈی آئی جیز اور آئی جی کو بھی  غلام بنانا چاہتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  حلیم عادل شیخ  نے ویڈیو  بیان میں الزام لگایا ہے کہ  سندھ کابینہ میں  ذاتی مفاد میں فیصلے ہورہے ہیں۔پولیس کیڈر کے حوالے سے غلط فیصلہ  کیا گیا۔صوبے میں  ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز   سیاسی بھرتیاں ہیں۔ اب سندھ حکومت  ایس ایس پیز،ڈی آئی جیز اور آئی جی کو بھی غلام بنانا چاہتی ہے۔ سندھ کے بچوں کو ترقی کرنے سے روکا جارہا ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن سے ایک خاندان  کے سات لوگ ڈی ایس پی بن جاتے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پولیس رولز پر  ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔اس کے سربراہ سے متعلق   اعلی پولیس افسر کی رپورٹ سب کے سامنے  ہے