سندھ میں بلدیاتی نظام کا ترمیمی بل تیار ۔ میٹروپولیٹن سسٹم میں اضلاع کی جگہ ٹاون کا نظام ہوگا۔

صبانور صبانور

سندھ میں بلدیاتی نظام کا ترمیمی بل تیار ۔ میٹروپولیٹن سسٹم میں اضلاع  کی جگہ  ٹاون کا نظام  ہوگا۔

سندھ میں بلدیاتی نظام کا ترمیمی بل تیار ۔ میٹروپولیٹن سسٹم میں اضلاع  کی جگہ  ٹاون کا نظام  ہوگا۔تمام اسپتال، ڈسپنسریز بلدیاتی اداروں سے واپس  لے  لی  جائیں گی۔ میئر ،ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

وزیربلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کا ترمیمی بل آ ج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔چہرہ نیوز نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ حاصل کرلیا ۔ضلع کونسل ختم کرکے ٹاون میونسپل کارپوریشن قائم کی جائیں   گی۔میئر ،ڈپٹی میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے بجائےخفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ میئر،ڈپٹی میئر کےلئے  کسی بھی فرد کا انتخاب کیا جاسکے گا۔

 عباسی شہید، سوبھراج اسپتال، لیپروسی سینٹر اور  سرفراز رفیقی سینٹر کے ایم سی سے لیکر سندھ حکومت کے حوالے  کردیئے  جائیں گے۔ انفیکشس ڈیزیز کا شعبہ بلدیاتی اداروں سے واپس لے لیا جائے گا۔ بلدیاتی ادارے صحت اور تعلیم کے شعبے میں کوئی کام انجام نہیں دے سکیں گے۔ پبلک ہیلتھ و پرائمری ہیلتھ  اور فرسٹ ایڈ  کے شعبہ جات پر بھی بلدیاتی اداروں سے واپس لے لئے جائیں گے۔پبلک ٹوائلٹس بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام رہیں گے ۔ترمیمی بل میں فوڈ اینڈ ڈرنک کے قوانین بنانا، ایسے اداروں کی رجسٹریشن کرنا بھی  بلدیاتی اداروں سے واپس لے لیا جائے گا۔بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والا طبی عملہ سندھ حکومت کے ماتحت ہوگا۔شادی ہالز، کلبز سے ایڈورٹائزنگ فیس بلدیاتی ادارے وصول کریں گے۔