سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس

عرفان علی عرفان علی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس

کراچی 


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آج کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، کینالز کے مسئلے، اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔  شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ کل گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، جس میں ملک کے اہم مسائل بالخصوص سندھ کے "برننگ ایشو" کینالز پر زور دیا گیا۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گےاور پنجاب حکومت کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ  

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ واضح نہیں کر سکی کہ کینالز کے لیے پانی کہاں سے لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں کینالز اور دہشتگردی کے خلاف ایک تاریخی جلسہ  منعقد کیا جائے گا، جس میں عوامی حمایت کو اکٹھا کیا جائے گا شرجیل انعام میمن نے صدر آصف علی زرداری کے دور میں این ایف سی ایوارڈ، کالا باغ ڈیم کے خلاف فیصلے، اور صوبائی خودمختاری کے اقدامات کو یاد دلایا۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو صدر زرداری نے دفن کیا تھااور بلوچستان کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی انہی کے دور میں ہوا تھا ۔  

شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین پڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ایجنڈا پیپلز پارٹی اور وفاق کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے، لیکن پیپلز پارٹی میچور سیاست کر رہی ہے اور عوامی مفادات کی حفاظت کرے گی ۔  شرجیل انعام میمن نے خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فوکس امن عامہ پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی وکالت کی تھی، جس سے بے امنی پھیلتی ہے ۔  


شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر  زور دیا کہ کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوامی جدوجہد جاری رہے گی ۔