کراچی پریس کلب انتخابات دی ڈیمو کریٹس پینل کلین سوئپ کرلیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی پریس کلب انتخابات دی ڈیمو کریٹس پینل کلین سوئپ کرلیا

۔

سالانہ انتخابات  کے لئے  صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک   کراچی پریس کلب میں  ووٹنگ جاری رہی۔ پندرہ سو سات میں سے آٹھ سو اکہتر ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا۔دی ڈیمو کریٹس پینل سے صدر کے امیدوار فاضل  جمیلی  پانچ سو ساٹھ ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔ان کے   حریف آزاد امیدوار ایوب جان سرہندی نے دوسو تہتر ووٹ  حاصل کئے۔ سیکریٹری  کی نشست پر  دی ڈیموکریٹس کے محمد سہیل افضل خان چھ سو چار ووٹ  لے کر کامیاب قرار پائے۔ ا ن کے مد مقابل آزاد امیدوار قمر رضوی دوسو سینتیس  ووٹ حاصل کرپائے۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام سات  نشستوں پر بھی کا میابی حاصل کی۔