بھٹو کی غداری


بھٹو کی غداری

کراچی،ناصربیگ چغتائی 

1۔ جنگی قیدیوں کی بھارت سے جنگی جرائم کا مقدمہ چلائے بغیر واپسی 

2۔ مارشل لاء ہٹانے کے لئے عبوری آئین 

3۔ پہلی بار اتفاق رائے سے پارلیمانی نظام جس میں صوبوں  کو خودمختاری دی گئی 

4 ۔ ختم نبوت پر پارلیمنٹ کی فل کمیٹی میں گفتگو دلائل۔ ہر طرف کے فریق پیش ہوئے عالم اسلام سے اسکالر شیوخ مفتی اور تاریخ داں پیش ہوئے ۔ پارلیمانی کمیٹی نے تاریخی قانون سازی کی جس کی تقلید دیگر مسلم ممالک نے بھی کی ۔ اس پورے معاملے میں شریک حضرت شاہ احمد نورانی نے کہا یہ تو ہم سے پہلے جنت لے گیا 

5۔ مشرقی پاکستان کے المیہ کے بعد ملتان میں شادی کی تقریب کے بہانے  سوٹ بوٹ میں سائنس دانوں کی شرکت جس میں مہمانوں نے قہقہے لگاتے ہوئے بھٹو کا وژن سنا ۔ " ہم روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتے اسے روکنے کے لئے ایٹم بم بنانا ہوگا خواہ کچھ بھی ہوجائے " یہ فوج سائنس دانوں کے لئے چیلنج تھا،۔۔۔پورا ہوا اور پھر بھارت نے پاکستان پر قبضے کی روایتی جنگ کبھی نہیں کی ۔ اس " شادی " کی اصل خبر امریکا کو ایک برس بعد ہوئی جب پاکستان  ایٹمی پرزوں کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بنا چکا تھا اور گمنام پہاڑی گپھا  میں کام شروع ہوچکا تھا جس کا نام  کہوٹہ معلوم ہوا ۔ 

6 ۔ قومی شناخت کے لئے شناختی کارڈ کا اجرا خلیج میں پاکستانیوں لے لئے ملازمتوں کی بہار 

7 ۔ میگا پراجیکٹس۔ 

8 ۔ گری اور شکست خوردہ قوم کو پھر قدموں پر کھڑا کرنا  جنرل مشرف کہتے ہیں کہ مشرقی پاکستان کا  سن کر سب کر ہم بلک بلک کر روئے ۔ ہم فوج چھوڑنا چاہتے تھے لیکن پھر بھٹو کی تقریر ٹی وی پر آئی تو جوانوں نے پھر جوش سے نعرے لگائے 


اور بہت کچھ بھی ۔۔۔۔