سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کاکہناہےکہ ایک کے بعد دوسرے صاحب سندھ فتح کرنے آئے ہیں۔
یہ بات انہوں نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہی ہے ان کا کہناتھاکہپی ٹی آئی کے ترجمان نفرت کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں اور موصوف پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان چھوڑ کر فرار ہوجائینگے۔
بیر سٹر مرتضیٰ وہاب کا کہناتھاکہ پاکستان کے تمام شعبوں کی بربادی کا سہرا نااہل سرکار کو جاتا ہےاور سلیکٹیڈ حکومت نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہباز گل جیسے متعصب ترجمان دو الفاظ مہنگائی پر بھی بول دیتے۔ کمر توڑ مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے
مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ عوام نااہل حکومت کو کورونا کی آڑ میں چھپنے نہیں دینگے، ملک بھر کے ضمنی الیکشن آپکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں.