ٹیکساس میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ٹیکساس میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری

ٹیکساس میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈلاس، ہیوسٹن اور دیگر بڑے شہر زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ ہیوسٹن میں 75 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

شہری علاقوں میں پانی بھر جانے سے گاڑیاں ڈوب گئیں اور سڑکوں و پلوں کے نیچے کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ہے۔ ہیوسٹن، پاساڈینا اور چینل ویو کے لیے فلیش فلڈ کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے امدادی ادارے متحرک ہیں۔