فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی اپریل دوہزارپچیس کے لیے ٹیکس وصولیوں میں تیس فیصد ماہانہ اضافہ ہوا ہے۔۔۔ٹیکس محصولات نوہزارتین سوارب روپے کے سالانہ ہدف سے تجاوز کرگئے۔۔۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اپریل دوہزارپچیس کے ٹیکس محصولات گزشتہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ نوہزارتین سو ارب روپے کے سالانہ ہدف سے تجاوز کر گئے ہیں۔۔۔جومارچ کے اٹھائیس فیصداضافے سےبھی زیادہ ہے ۔۔۔ایف بی آر کےمطابق تینتالیس ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود ٹیکس وصولیوں میں اضافہ برقرار ہے۔ اس دوران انکم ٹیکس محصولات میں چوالیس فیصد، سیلز ٹیکس میں سترہ فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں میں اکتیس فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔۔۔