کراچی میں شعلوں کی نظر ہونے والے گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ۔ جاں بحق افرادکی تعداد اکہتر ہوگئی ۔۔۔ ریسکیو حکام کہتے ہیں آپریشن مکمل کرنےکے حتمی وقت کاتعین قبل از وقت ہوگا ۔ تکنیکی و تحقیقاتی ٹیم نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور گراونڈ فلور کا جائزہ لیا۔
کراچی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب گل پلازہ کے یسکیو اور سرچ آپریشن کےدوران میزنائن فلورپر جلنےوالی دکان کی دراز سے ریسکیو اہلکاروں کو رقم ملی ۔ ریسکیوحکام کے مطابق ملنےوالی رقم ایک لاکھ روپےسےزائدہے ۔ رقم کوضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں مالک کےحوالےکردیاگیا
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیوآپریشن مکمل کرنےکےحتمی وقت کاتعین کرناقبل از وقت ہوگا ۔
حمیرواحد کہتی ہیں کہ کمانڈرریسکیو1122 ۔۔۔ عمارت کے ہر حصے تک پہنچ گئے ہیں کوشش ہے جلد آپریشن مکمل کرلیا جائے جو اعضا ملے وہ ریٹرن کردیں
تکنیکی و تحقیقاتی ٹیم گل پلازہ پہنچی ۔ تحقیقاتی ٹیم میں این ای ڈی اور پاکستان انجینئرننگ کونسل کے انجینئیرز موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر جنوبی کےہمراہ گراونڈ فلور کا جائزہ لیا ۔ تحقیقاتی ٹیم کےارکان کےارکان نےگل پلازہ کی عمارت کےاندرونی حصوں کی صورت حال دیکھی ۔ کمیٹی ارکان نےآتش زدگی کی نظر ہوئےسامان دیواروں دکانوں کا جائزہ لیا