ٹوکیو اولمپکس میں شرکت
کرنے والے قومی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے کہا ہے کہ25 میٹر ریپڈ فائرپسٹل ایونٹ میں
10 ویں پوزیشن پانا بھی ایک اعزاز ہے۔ امید
ہے کہ اولمپکس میں شرکت کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئےپیرس اولمپکس2024 میں ملک کے لیے تمغہ
جیتنے میں کامیاب رہوں گا
پاکستان نیوی کی جانب سے
ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے قومی شوٹرغلام مصطفی بشیر کے اعزاز میں
تقریب منعقد کی گئی۔۔
پاکستان نیوی شوٹنگ ریجن،
کارساز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم بشیر نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں چھٹی
پوزیشن پائی لیکن دوسرے مرحلہ میں قسمت نے ساتھ نہ دیا اور معمولی فرق سے 10 ویں
نمبر پرچلا گیا۔
الحمداللہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے میں بھرپور محنت کرکے گیا لیکن قسمت
نے ساتھ نہیں دیا اور دو تین نمبر سے رہ گیا
جو غلطیاں کیں ان پر کام کررہا ہوں
کوچ لیفٹننٹ
شاہنواز نے بتایا کہ بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے بہت
محنت کی ۔ہم جتنی بہترین تربیت
کرواسکتے تھے ہم نے اس کو کروائی۔
میں اسکی کارکردگی سے مطمئن ہوں مجھے اس کے بیک گراؤنڈ کا پتا ہے یہ مسلسل
محنت کررہا ہے ہم بھی اس کو بتا رہے ہیں اس کے سے کام کررہے ہیں
ملک میں شوٹنگ کے
فروغ میں پاکستان نیوی اورپاکستان رائفل
شوٹنگ ایسوسی ایشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں،جن کی بدولت پاکستان
کو شوٹنگ میں نیا اوراچھا ٹیلنٹ مل رہا ہے۔ امید ہے کہ آئندہ چل کر پاکستان کے
شوٹرز عالمی سطح پراپنے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے