وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کہتے ہیں موسم سرمامیں گیس کی قلت پر وفاق کو متعدد بار خبردار کر چکےہیں

عرفان علی عرفان علی

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ  کہتے ہیں موسم سرمامیں  گیس کی قلت پر وفاق کو متعدد بار خبردار کر چکےہیں

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ  کہتے ہیں موسم سرمامیں  گیس کی قلت پر وفاق کو متعدد بار خبردار کر چکےہیں۔ نہ تو ایل این جی کا بندوبست کیا اور نہ ہی ہماری کسی بات کو سنجیدگی سے لیا گیا ۔

وزیر توانائی سندھ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا۔ صنعتیں اور سی این جی اسٹیشنز میں گیس کی بندش کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ ڈیفنس اور کلفٹن جیسے پوش علاقوں میں چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ۔صبح سویرے اسکول جانے والے بچے اور ان کے اہلخانہ سخت عزیت کا شکار ہیں۔ امتیاز شیخ  کاکہنا تھا کہ سندھ میں ابھی صحیح معنوں میں سردی شروع بھی نہیں ہوئی ۔اورگیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔وفاقی وزارت توانائی کی نااہلی ناکامی اور بدعنوانیوں کی سزا عوام بھگت رہی ہے