کراچی ائرپورٹ پر قتل کا ملزم گرفتار۔ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافر کے خلاف جھانیاں میں مقدمہ درج ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کےعملے نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف جھانیاں تھانہ ضلع خانیوال میں سن دوہزار اٹھارہ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔