کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے اور پولیس
کارروائی کے دوران ایک زخمی ملزم اور درجنوں وارداتوں میں ملوث تین ملزمان
گرفتار،،،
مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں
ملی،،،فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
شاہ لطیف ٹاون میں رات گئے ملزمان کا پولیس سے
سامنا ہوا،،،،
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت
میں گرفتار جبکہ تین ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے اس وقت ہوا جب چار
ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔
شاہ لطیف پولیس نے ایک اور کارروائی کے وران دو
درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد س
گرفتار کیاگیا۔جن سے اسلحہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد ہوا۔
سپرہائی وے جمالی گوٹھ کے گھر سے خاتون کی پھندا
لگی تشدد زدہ لاش ملی پولیس کو شبہہ ہے کہ ملزمان نگ مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا
مقتولہ کی گردن پر خون کے نشان بھی موجود ہیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ،
ادھر آئی سی آئی فٹبال گراونڈ کے قریب سے معمر
شخص کی لاش ملی
ڈیفنس اور لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران
فائرنگ سےدو افراد زخمی ہوئے