سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد  نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد  نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین  کی قیادت میں وفدکو  پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، مستقبل کے منصوبوں اور بحری امور  سے آگاہ کیا گیا۔سیکریٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نیول چیف نے وفد کو     بحر ہند میں بدلتی سیکیورٹی صورتحال اور میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے  آگاہ کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی پٹی اور گوادر بندرگاہ کی سیکیورٹی اور  ساحلی پٹی میں فلاحی اقدامات  پر بریف کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی ترقی کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔