کراچی میں حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہےکہ بلدیاتی الیکشن میں شب خون مارا گیا ہماری اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوچکا ہے ن لیگ کو صرف انتخاب کے دوران کراچی یاد آتا ہے وہ کبھی ایم کیو ایم تو کبھی کسی بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور الیکشن کے بعد غائب یوجاتےہیں. یہ بات امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این اے 248 وسطی پرکاغذات نامزدگی منظوری کے موقع پر کہی ۔ انکا کہناتھاکہ اللہ نے چاہا تو ضرور کامیابی حاصل کریں گے بیروزگاری ہے، تعلیم نہیں ہے کراچی بہت پیچھے ہوگیا ہے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہماری نسلیں تباہ ہوگئی ہیں اب اور نہیں ہونے دیں گے بلدیاتی انتخابات سے صرف کراچی اور جماعت اسلامی نے نہیں سیکھا پورے ملک کو ایک پیغام گیا جو شب خون مارا گیا اس سے بلاول پلان فلاپ ہوگیا انکا کہناتھاکہ کسی بھی پارٹی کی اے ٹیم اور بی ٹیم بن کر کام نہیں کرنا چاہیے عوامی مینڈیٹ کی بےعزتی نہیں ہونی چاہیے جہاں ہم انتخابی مہم چلائیں گے ویسے ہی تحفظ بھی کریں گے