کراچی میں میڈیا ہاؤسز پرحملہ
کیس کی سماعت ۔ گواہ سوالات کے تسلی بخش جواب
نا دے سکا۔کہا تمام لوگوں کو نہیں پہنچان سکا ۔اس کے سامنے توڑ پھوڑ نہیں کی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم کےرہنما عامر خان،کنور نوید جیل،
قمر منصور کے علاوہ فاروق ستار اور دیگر ملزم
پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران گواہ کا بیان قلمبند
اور گواہ کے بیان پر جرح کی گئی۔ وکیل
کے پوچھنے پر گواہ نے بتایا کہ شناخت پریڈ میں وہ تمام لوگوں کو نہیں پہچان سکا۔اس سوال پر کہ آپ نے جن لوگوں کو پہچانا،،، کیا انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔ گواہ کا کہنا تھا کہ اس کے سامنے
توڑ پھوڑ نہیں کی گئی۔ایک سوال پر گواہ نے
کہا کہ اس نے کسی شخص کو اسلحہ کے ساتھ نہیں
دیکھا۔وکیل کے پوچھنے پر کہ جن میڈیا ہاؤسز کے کراچی دفاتر سے نشریات نہیں ہوتی ،،، وہاں کس
طرح نشریات بند کرائی جاسکتی ہے۔ گواہ وکیلوں کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔عدالت
نے مقدمات کی سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔مقدمات
میں ایم کیو ایم کے رہنماوں سمیت سو سے زائد
افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔