محکمہ اقلیتی امورسندھ کے تحت سندھ اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں طلبہ میں اسکالر شپس چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

صبانور صبانور

 صوبائی وزیر اقلیتی امورسندھ  گیانچند ایسرانی  نےطلبہ میں دوکروڑ اکاسی لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ۔

سندھ اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں   تقریب میں خطاب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی    نے   جامعہ اور کالج کے مجموعی طور پر 2ہزار 875 طلباء کو اسکالرشپس چیک دیئے  ۔

جس میں ایک ہزار 722  جامعہ  اورایک ہزار 153 کالج کے  طلبہ شامل ہیں ۔

صوبائی وزیراقلیتی امور کا خطاب  میں  کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی بنائی ہےاقلیتی برادری کی تمام کمیونٹیزکی نمائندگی شامل ہے

صوبائی وزیراقلیتی امور گیانچند ایسرانی  کا کہنا تھا کہمزید طلبہ کواسکالرشپ دیں گے،

فورتھ کوارٹررلیزکروایا۔جومشکل ہوتاہےایک ہفتے کے اندراوربچوں کواسکالرشپ دیں گے

ان کاکہنا تھا کہ نئےبجٹ میں میری تجویز ہے کہ اسکالر شپ کی مد میں پیسے کو ڈبل کیا جائے۔ کوشش ہے کہ اسکول کے مستحق طلبہ کوبھی اسکالرشپ دیں