بلوچستان کے 4 ایم این ایز کے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔اپوزیشن

عمران عمران

بلوچستان کے 4 ایم این ایز کے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔اپوزیشن

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان کے 4 ایم این ایز کے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہاہےکہ یقین دلاتے ہیں بلوچستان کے مسائل کے لئے ان کے ساتھ کام کریں گے،

ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان بتائیں فارن فنڈنگ کیا ہے،اگر واقعی غیر ملکی مداخلت ہوئی ہے تو خط لے کر پارلیمان میں آئیں،اگر واقعی مداخلت ثابت ہوئی تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا


سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ بلوچستان کی ہم پر بڑی مہربانی ہے،یہ میرے پاس آئے اور ہم نے ان سے ڈائیلاگ شروع کیا اور بلوچستان ہے تو پاکستان ہے،انہیں سمجھایا کہ اگر پاکستان کی کوئی خدمت کر سکتا ہے وہ ہم ہیں،جلد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

امیر جمعیت علماء اسلام ف کا کہناتھاکہ خالد مگسی اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کے اراکین کے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا خیر مدم کرتا ہوں،ہ ڈبکیاں کھاتی ہوئی کشتی ہے، ان کو تنکے کا سہارا چاہیئے

بلوچستان کے رہنما خالد مگسی نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نئے ارادہ کے ساتھ آئی ہے،ہم نے اس لئے ان کی دعوت کو قبول کیا،چاہتے ہیں بلوچستان کے معاملات کو حل کیا جائے،پہلے بھی ہم ٹیسٹ ہوئے اور فیصلہ اچھی نیت سے کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ پاکستان کا ماضی ہے کبھی جمہوری انداز میں ریجیم کو چیلنج نہیں کیا گیا،بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ محب وطن رہے ہیں،ہم ایسکٹرا میں جا رہے ہیں، پلس میں جا رہے ہیں،ہمارے پاس ارکان کی اضافی تعداد ہوگئی ہے،خالد مگسی اور شاہ زین بگٹی نے زبان دی وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،

ا