سندھ
میں مون سون کےاگلے اسپیل کاا ٓغاز23 جولائی
سے ہوسکتاہے ۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق کراچی ،حیدرآباد ،بدین ٹھٹہ،شہیدبےنظیرآبادمیں
24سے 26 تک مون سون سسٹم کےتحت بارش، ہوائیں اور طوفان کا امکان ہے۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق سندھ میں مون سون کا اگلا اسپیل23جولائی تک انٹری دے سکتا ہے۔
محکمہ
موسمیات نے کراچی میں عید کے اگلے دوروز بھی موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنادی ۔
محکمہ موسمیات
کے مطابق شہر میں موسم ابر آلود رہنےکے ساتھ ساتھ رات اور دن کے وقت بوندا باندی ہوسکتی
ہے۔
شہر
میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈاور کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری
سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوامیں نمی
کا تناسب 60سے70فیصد رہا۔مغرب سے جنوب مغرب تک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق کراچی ،حیدرآباد ،بدین ٹھٹہ،شہیدبےنظیرآباد ،سکھر لاڑکانہ اور دیگر
شہروں میں 24سے 26جولائی جبکہ تھرپارکر عمر
کوٹ سانگھڑاور میرپورخاص میں 23سے25جولائی
تک مون سون سسٹم کےتحت بارش، ہوائیں اور طوفان کا امکان ہے