کورنگی فیکٹری حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی لقمہ اجل بن گئے


 کورنگی فیکٹری حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی لقمہ اجل بن گئے

کراچی،نزاہت خان

کورنگی فیکٹری حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی لقمہ اجل بن گئے ،، والد نے نوجوان بیٹے کے ساتھ سگے بھائی کو بھی کھودیا۔ محلے میں ہی رہائش پذیر تین بچوں کا باپ بھی فیکٹری واقعے میں جھلس کر گھر کو ویران کرگیا۔

اہل محلہ دل گرفتہ ہیں ،، نوجوان بیٹے کے باپ کو دلاسہ دے رہے ہیں ،، دھوبی گھاٹ کے رہائشی محمد سلیم کے 18 سالہ بیٹے سمیت سگا بھائی بھی فیکٹری حادثے میں جدا ہوگیا۔ ایک ہی گھر کے چار افراد حادثے میں جانبر نہیں ہوسکے۔

کورنگی کے المناک حادثے نے آنے والی نسلوں کے خواب بھی اجاڑ دئیے،،، والد کو یاد کرتے ہوئے معصوم بچے بلکتے رہے۔۔

میٹروول کا رہائشی محمد صابر تین بچوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گیا،،  بھائی نے بچوں کی کفالت کے لیے حکومت سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے،،

کورنگی کے الم ناک حادثے نے گارڈن دھوبی گھاٹ ہی کے رہائشی ایک اور نوجوان کی زندگی بھی  چھین لی،، اہل علاقہ نے تمام افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی،،