عالمی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کارمحتاط ہوگئے۔اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار۔انڈیکس ایک ہزار، پچاسی پوائنٹس کمی سےبندہوا۔ سرمایہ کاروں کو ایک سو ایک ارب روپےکا نقصان ہوا۔
عالمی صورتحال کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلسہ نہ رک سکا۔ دوسرےکاروباری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا۔ 100انڈیکس 1085 پوائنٹس کمی سےبند ہوا۔انڈیکس اعشاریہ 64 فیصد کمی سے1لاکھ 68ہزار412 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔۔
انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ کم ترین سطح 1لاکھ 68ہزار170 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔مجموعی طورپر564کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔284 کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی جبکہ168کےشیئرز میں اضافہ ریکارڈ کی گیا۔ عالمی صورتحال کےتناظرمیں سرمایہ کاروں کے محتاط ہونےسےمارکیٹ میں گراوٹ جاری ہے۔۔