کراچی کےعلاقےڈیفینس میں کارسوارملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکارکےقتل کےمتعلق ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی،
فرارملزم کےبرادرنسبتی کوملزم کےگھرآتےاوربیگ لےجاتےدیکھاجاسکتاہے
کراچی کےڈیفینس میں پولیس اہلکار کے قتل کاواقعہ ،واردات کےمتعلق ایک اورسی سی ٹی وی منظرعام پرآگئ
واردات کے کچھ دیربعد ملزم خرم کا برادر نسبتی عامر قادراسکے گھر آیا عامر قادر اپنی گاڑی میں رات 12 بج کر 18 منٹ پر پہنچا,,
گاڑی کھڑی کر کے خرم کے گھر گیا اور اسکا سویڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ لےکرروانہ ہوگیا،،
سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق اس تمام کام میں اسے صرف 6 منٹ لگے
12 بج کر 24 منٹ پر عامر قادر وہاں سے روانہ ہوگیا تحقیقات کے مطابق ملزم خرم واردات کے فوراؔبعد کلفٹن میں اسکے ریسٹورنٹ گیا خرم نثار کے کہنے پر ہی اسکا برادر نسبتی عامر قادر اسکے گھر آیا تھا،
پولیس حکام کےمطابق فرارملزم کےبرادر نسبتی عامر قادر کا یکم دسمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاعامر قادر واردات میں مرکزی سہولت کار ہے،
جبکہ بیرون ملک فرارمرکزی ملزم کےڈرائیوراورنگزیب کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔