پمز اسپتال انتظامیہ نے سات لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے میتیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پمز اسپتال انتظامیہ نے سات لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے میتیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

پمز اسپتال انتظامیہ نے سات لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے میتیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

 پمز انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے دس شہدا کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ڈاکٹر مبشر ڈاہا کے مطابق دھماکے کے بعد 36 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے 18 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔