مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے گندم اور گنے کی ریکارڈ فصل ہوئی


مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے  گندم اور گنے کی ریکارڈ فصل ہوئی

مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے  گندم اور گنے کی ریکارڈ فصل ہوئی،، تو ان کی درآمد کیوں کرنا پڑی۔کسان کارڈ دینا ہیں تو سب کسانوں کو دیئے جائیں۔ وزیر اطلاعات سعید غنی کہتے  ہیں سندھ  میں کسانوں کو  یونین سازی کی آزادی ہے اور انہیں   سوشل سیکیورٹی میں شامل کیا جارہا ہے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے  شعبہ زراعت  میں درکار چیزو ں پر دگنے ٹیکس  ختم کئےجائیں۔ گندم اور گنے کی ریکارڈ فصل ہوئی،، تو ان کی درآمد کیوں کرنا پڑی۔

پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈھائی کروڑ میں سے  صرف ڈھائی لاکھ کاشت کاروں   کو کسان  کارڈ مل رہے ہیں۔ حکومت  دوسری مد میں ان کی جیب سے پیسہ نکلوا رہی ہے۔

آپ نے وفاق کی طرف سے 10فیصد ہاریوں کو فائدہ دےکر90فیصد سے وصول کررہے ہیں اُس حساب سے یہ ہونا چاہئےکہ ہاریوں کی صیح طرح سے یااقدام سے فائدہ دے دو

وزیراطلاعات  سعید غنی کا کہنا تھا  سندھ میں گندم کی قیمت دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔کسانوں کو  یونین سازی کی آزادی ہے اور  سوشل سیکیورٹی میں شامل کیا جارہا ہے۔

 صوبہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں زراعت سے وابستہ خواتین کے لیے الگ قانون بنایا گیاہے۔ سوشل سیکیورٹی میں شامل کیا گیا

جیالے رہنماوں نے کہا کہ وزیراعظم موٹرسائیکل کی بڑھتی فروخت کو ترقی کہتے ہیں۔ مشرف دور میں بھی  ترقی کا یہی  پیمانہ تھا۔۔۔ اور بالآخر انہیں جانا پڑا۔