سندھ میں کورونا کے مزید بارہ سو نو کیسز رپورٹ۔ مہلک وائرس سے متاثر مزید ستائیس افراد انتقال کرگئے۔


سندھ میں  کورونا کے مزید بارہ سو نو کیسز رپورٹ۔ مہلک وائرس  سے متاثر مزید ستائیس افراد انتقال کرگئے۔

 

کراچی ، عرفان علی

سندھ میں  کورونا کے مزید بارہ سو نو کیسز رپورٹ۔ مہلک وائرس  سے متاثر مزید ستائیس افراد انتقال کرگئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  صوبے میں اب تک چار لاکھ سترہ ہزار چارسو بائیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مہلک وائرس کا شکار ہوکر   چھ ہزار پانچ سو چھپن افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔  اس وقت ایک ہزار ایک سو پچیس مریضوں کی حالت تشویشناک اور  چھیانوے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی کے چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو چھبیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ ایک سو چھیانوے کیس ضلع شرقی، چھیانوے ملیر، پچانوے وسطی اور سب سے کم دس کیسز ضلع غربی سے رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں اب تک دو لاکھ اکیاسی ہزار نو سو انہتر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔