منگوپیرمیں موٹرسائیکل چھیننےکےدوران فائرنگ کرکےواٹربورڈکےسب انجینئرکوقتل کردیاگیا،

عرفان علی عرفان علی

منگوپیرمیں موٹرسائیکل چھیننےکےدوران فائرنگ کرکےواٹربورڈکےسب انجینئرکوقتل کردیاگیا،

 

کراچی میِں ڈاکووں نےایک اورزندگی کاچراغ گل کردیا،منگوپیرمیں موٹرسائیکل چھیننےکےدوران فائرنگ کرکےواٹربورڈکےسب انجینئرکوقتل کردیاگیا،

مقتول ایک بیٹی کاباپ تھا۔ایم ڈی واٹر بورڈ کہتے ہیں اگر کسی پانی چوری کرنے والے مافیا کا ہاتھ ہے تو وہ بھی دیکھیں گے ۔

کراچی میں ڈاکووں نےایک اورجان لےلی،منگوپیرمیں واٹربورڈکاسب انجینئرقتل کردیاگیا

واٹر بورڈ کے سب انجینئر فرقان اختر  کا قتل پہلا واقعہ نہیں۔

کراچی میں اس سے قبل بھی ڈاکؤوں کی پستول سے چلی گولیاں دیگر  اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی زندگیاں بھی چھین چکی ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں میڈیسن کمپنی کا ملازم عمار حسین، شارع فیصل پر نوجوان عفان،گلستان جوہر میں کڈنی سینٹر کے منیجر ذیشان  اور ضیاء الدین اسپتال کے فزیو تھراپسٹ کامران  بھی ان بدقسمت افراد  میں  شامل ہیں

پولیس کے مطابق منگل کی شام فرقان اختردفترمیں کھاناکھارہاتھا،روٹیاں کم پڑیں توچوری ڈکیتی کےخوف سےموبائل فون دفترمیں ہی چھوڑکرروٹیاں لینےباہرنکلاہی تھاکہ کچھ فاصلےپرملزموں نےفائرنگ کرکےقتل کردیا،

پولیس کےمطابق مقتول موٹرسائیکل پرسوارتھاجوغائب  ہے،

 بچہ بھاگتا ہوا آیا کہ آپ کے ساتھی کا ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے نیچے جاکر دیکھا تو گرے ہوئے تھے دو گولیوں کے خول تھے اور بائیک بھی نہیں تھی

مقتول کی لاش عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی توعزیزوقارب سمیت ایم ڈی واٹربورڈسیدصلاح اورانجینئرنجمی عالم بھی اسپتال پہنچے ۔

میڈیاسےگفتگومیں کہناتھافرقان نے سال 2008میں محکمہ واٹربورڈمیں ملازمت اختیارکی تھی، واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائینگے ،

علاقے میں پانی چورمافیاکےخلاف کریک ڈاون کامنصوبہ بھی تھا،

مقتول فرقان اخترایک بیٹی کاباپ اورچاربھائیوں سب سےچھوٹااورگلش معمار المنزل سوسائٹی کارہائشی تھا،مقتول کےعزیزکہتےہیں فرقان اچھےاخلاق کاانسان تھا

اسپتال میں ضروری کارروائی کےبعدلاش سردخانےمنتقل کیاگیا،پولیس حکام کاکہناہےجائے وقوعہ سےنائن ایم ایم پستول کےدوخول ملےہیں،فرارملزموں کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔