پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ ہنڈریڈ انڈیکس تین ہزار آٹھ سو سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

سدرہ عارف سدرہ عارف

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  تیزی۔ ہنڈریڈ  انڈیکس  تین ہزار آٹھ سو سے زائد پوائنٹس  بڑھ گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  تیزی۔ ہنڈریڈ  انڈیکس  تین ہزار آٹھ سو سے زائد پوائنٹس  بڑھ گیا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری  ہفتے کے پہلے روز  مثبت اختتام ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس  تین ہزار، آٹھ سو اکیاسی پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ، اکہتر ہزار، سات سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس میں دو اعشاریہ تین، ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس  کی   بلند ترین سطح  ایک لاکھ، اکہتر ہزار، نوسو  بیس پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کو  تین سو تہتر  ارب روپےکا فائدہ ہوا۔ چار سو نواسی  کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ تین سو پینتالیس کمپنیوں کے شیئرز کی   قیمتوں میں اضافہ اور ایک سو سات کمپنیوں کے شیئرز  کی قیمتوں  میں  کمی ہوئی۔