کراچی کے علاقے ملیر میں دو منشیات فروش گرفتار۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی کے علاقے ملیر میں دو منشیات فروش گرفتار۔

کراچی کے علاقے ملیر میں دو منشیات فروش گرفتار۔ گڈاپ میں  اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت پکڑا گیا۔ ڈیفنس میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا۔ گلبرگ میں جھگڑے کے دوران مالک کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ڈیفنس فیز6 میں  چور گھر کا لاک توڑکرداخل ہوئے،، اور  لاکھوں روپے نقد اوردیگرسامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملیر میں پولیس نے  دو ملزمان کو گرفتار کر کے تین کلو سے زائدکی منشیات برآمد کرلی۔ ملزمان کانام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔ گڈاپ یثرب کالونی کے قریب پولیس نے گشت کے دوران  اسٹریٹ کرمنل کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث تھے۔  ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گڈاپ، میمن گوٹھ اور گلشن معمار میں لوٹ مار کی وارداتوں اور منشیات فروشی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ گلبرگ بلاک دس  میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے  ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گاڑی میں سپر ہائی وے سے واپس آ رہے تھے۔ راستے میں دونوں  میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی،، تو ملزم نے اپنے اسلحے سے  ڈرائیور پر فائرنگ کی۔ زخمی کو کمر میں دو گولیاں لگی ہیں۔ وہ  سولہ برس سےملزم کے بنگلے پر ملازمت کررہا ہے۔ ملزم مسرت حسین کو اسلحہ سمیت  گرفتار کرلیا گیا۔