پاکستان میں پیٹرول ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ایسے میں غریب شہریوں نے موٹر سائیکل سے سائیکل پر منتقل ہونا چاہا تو وہ بھی مہنگی ہوگئی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

پیٹرول مہنگا ہوا تو شہریوں نے بائیک کے چھوڑ کر سائیکل چلانا مناسب حل سمجھا لیکن مہنگائی سے ستائی عوام سائیکل سے بھی محروم ہوتی نظر آ رہی ہے،، سائیکلوں کی قیمتیں بھی ایسی کہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ایک سائیکل جو ماضی میں دس سے بارہ ہزار کی فروخت ہوتی تھی اب وہ ہی 28 سے تیس ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے،،

پیٹرول مہنگا ہوا  تو  بس اور رکشے کا کرایہ بھی بڑھ گیا ایسے میں لوگ سائیکل کو ہی حل سمجھنے لگے لیکن ہائے رے قسمت کہ گھبرانہ نہیں ہے ۔۔۔ لیکن اب تو سائیکل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام واقعی گھبرا گئے ہیں۔

ایک طرف آئے روز بڑھتی پیٹرول کی قیمتیں دوسری جانب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روز بہ روز اضافے سے شہری ذہنی دباؤ کا شکار نظر آرہے ہے۔کہتے ہے کہ لگتا ہے ہم ایک بار پھر پتھروں کے دور کی جانب گامزن ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کھانا بھی لکڑیوں پر پکا کر کھانا پڑے گا،،