قومی ادارہ
برائے امراض قلب کراچی میں کرپشن پر نیب
انکوئری۔اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر
ڈاکٹر ندیم قمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
کراچی کی
احتساب عدالت میں تفیتشی افسر نے بتایا کہ ڈاکٹر ندیم قمر کے خلاف انکوئری مکمل
کرلی ہے۔ انکوئری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کرنےکیلئےمعاملہ ہیڈآفس بھیج دیاہے۔ ہیڈ
آفس سے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔ احتساب عدالت نے اکیس دسمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ
سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔ ڈاکٹرندیم قمر کی عبوری ضمانت میں بھی
آئندہ سماعت تک توسیع کردی
گئی۔