کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں بیس مارچ تک توسیع کردی گئی۔ آئندہ
سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزم اشرف
بنگلزئی کو پیش کیاگیا۔تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کردی،، جس کےمطابق چشم دید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں۔ تفتیش درست سمت میں جارہی ہے ۔ ملزم کا مزید
ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم اشرف بنگلزئی کے جسمانی ریمانڈ میں بیس مارچ تک
توسیع کردی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں بھی ملزم کے ریمانڈ میں توسیع
کردی گئی۔ عدالت نے ملزم کو اکیس مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے،، آئندہ
سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
صحافی کے قتل کیس میں ایک ملزم
اشرف گرفتار جبکہ اس کا ساتھی انور،، قمبر شہدادکوٹ میں پولیس مقابلے میں
مارا جاچکا ہے۔ صحافی اطہر متین کو اٹھارہ فروری کو اسٹریٹ
کرمنلز نے فائرنگ کر کے قتل کردیا
تھا۔ وہ صبح اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر آرہے تھے کہ کے
ڈی اے چورنگی کے نزدیک انہوں نے لوٹ مار
کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزمان
کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے ان کی جان لے لی ۔