نیب نے سندھ میں اسکول فرنیچر کی خریداری میں مبینہ کرپشن کی خبروں کا نوٹس
لے لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق سندھ میں
سرکاری اسکولوں کے لئے فرنیچر کی خریداری میں
مبینہ کرپشن کی خبروں پر احتساب بیورو
کراچی حرکت میں آگیا۔ نیب نے
خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ اور دیگر متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق جلد متعلقہ محکموں کو اسکول فرنیچر خریداری سے متعلق
نوٹس بھجوایا جائے گا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ سندھ کو مراسلہ بھجوایا تھا ،، جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب
سے اسکول ڈیسک کی مبینہ خلاف
ضابطہ خریداری سے تین ارب تیس کروڑ
روپے کا نقصان ہوا ہے۔ خریداری میں سندھ
پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کےقوانین کو نظرانداز کیا گیا۔ مراسلے میں
محکمہ تعلیم سندھ کےکاغذات ،ٹھیکےاوردیگردستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ
نے بھی اس حوالے سے صوبائی حکومت
پر کرپشن کا الزام لگایا تھا۔ آج صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیر تعلیم سردار شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا ۔ یہ دعوی بھی کردیا
کہ وزیراعلی کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے
خط میں خریداری میں کسی بےقاعدگی کا ذکر نہیں ہے۔