سندھ اسمبلی نے صوبے میں تجاوزات کے معاملے پر قانون سازی کےلیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی

عرفان علی عرفان علی

سندھ اسمبلی نے صوبے میں تجاوزات کے معاملے پر قانون سازی کےلیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی

سندھ اسمبلی نے صوبے میں تجاوزات کے معاملے پر قانون سازی کےلیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ اپوزیشن نے قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابہ کیا اور قرار داد کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس حسب روایت آدھا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔۔ وقفہ سوالات کے بعدپیپلز پارٹی کے رکن ندا کھوڑو نے تجاوزات کو گرائے جانے سے متعلق قراردار ایوان میں پیش کی۔۔

 حکومت لوگوں کے مفا د میں قانون پیش کررہی ہے ایوان میں فوری قرارداد کی روشنی میں گھروں کوپورے صوبے میں ریگولرائز کرنا، محفوظ  ہے

قرارداد پر بحث کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ اگر ہم لوگوں کی چھتوں کو نہیں بچا سکتے تو ہمیں ایسی اسمبلی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ میں استعفیٰ دے دوں گا۔۔

 میں اسمبلی میں بیٹھ کر ایسی نمائندگی نہیں کرسکتا جو لوگوں کی چھتیں اور گھروں کو نہیں بچاسکتا صرف اس لیے کے سپریم کورٹ کا حکم ہے فیصلہ سر آنکھوں پرہمارے بس کی بات نہیں ہے کسی اور سے کرالیں

پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے کہا ناصر حسین شاہ نے فون پر کہا تھا ہم نسلہ ٹاور پر قرار داد لیکر آئیں گے لیکن قرار داد میں کہیں نسلہ ٹاور کا ذکر نہیں

کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن یہ کہہ دینا جتنے بھی چور ڈکیت ڈاکو ہیں آج ہم اس قرارداد کے ذریعے ایک بل لےکر آئیں گے ہم اُن کو معاف کردینگےایسا میں نہیں  ہونے دوں گاکم سے کم یہاں بیٹھا ہوا۔ اس قرارداد کو ہم سپورٹ نہیں کرینگے

ایوان نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ۔۔ اپوزیشن نے قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابہ کیا اور قرارداد کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔۔۔