کراچی کے حقانی چوک پر سیوریج نظام کی تباہی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی کے   حقانی چوک پر سیوریج  نظام کی تباہی

کراچی کے   حقانی چوک پر سیوریج  نظام کی تباہی سے جہاں علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات  کا سامنا ہے،،

 وہی  تراسی سالہ  درزی اخلاق احمد کی سلائی مشین بھی کارآمد نا رہی۔

 کہتے ہیں چار روز تک برساتی پانی کی نکاسی نا ہونے سے  فٹ پاتھ پر لگایا اسٹال پانی میں ڈوبا رہا۔

کراچی کا حقانی چو ک حالیہ بارشوں میں  پانی میں ڈوب گیا۔

برساتی اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر کئی روز تک کھڑا  رہا ۔

حقانی چوک  کے پروفیسر مسیح الدین روڈ پر   بارش کی  باقیات تاحال موجود ہیں۔

اس صورتحال نے درزی کا کام کرنے والے اخلاق احمد  کی روزی روٹی ہی چھین لی۔

سڑک پر ان کا اسٹال ہی  پانی کی نظر نہیں ہوا،، ان کی سلائی مشین بھی خراب ہوگئی۔

کہتے ہیں مہنگائی کے اس دور  میں  سلائی مشین   روزی ر،،وٹی کا واحد سہارا تھی۔

مقامی افراد  کہتے ہیں  علاقے کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ سیوریج  کے پانی اور کیچڑ  سے تعفن پھیل رہا ہے۔

شہر میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی پھیلائی وہی اخلاق احمد جیسے کئی افراد کا روزگار بھی متاثر ہوا۔

اخلاق احمد ان حالات  سے  پریشان ضرور ہیں،، لیکن مایوس نہیں۔