سرکاری
اداروں سے برطرف ملازمین نے سپریم کورٹ کراچی
رجسٹری کےسامنے مظاہرہ کیا۔
برطرف
ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے تحت کراچی پریس کلب سے ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری جانے کا اعلان کیا ،، تو پولیس حرکت میں آگئی۔رکاوٹیں لگاکرمظاہرین کوآرٹس
کونسل سے آگے بڑھنےسےروک دیا۔ بعد میں برطرف سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد عدالت کے
سامنے پہنچ گئی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جبری برطرف ملازمین کوتحفط
فراہم کریں۔پولیس نے سپریم کورٹ کے سامنے والی
سڑک کو جزوی طور پر بند کردیا۔ احتجاج کرنے والوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور
دیگر اداروں سے برطرف ملازمین شامل تھے۔