سندھ ہائی کورٹ نے شام میں محصور پاکستانی فیملی کی واپسی کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعامنظورکرلی۔
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت خارجہ ،ڈائریکٹر پاسپورٹ و امیگریشن اور شام میں قائم پاکستانی سفارت خانے کو نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست کی سماعت پندرہ جنوری کو ہوگی۔ درخواست گزار کا موقف ہے اس کی بہو اور دو بچے شام میں محصور ہیں۔اس کا بیٹا محمد کامران پیٹرولیم کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔شام میں ہونے والی خانہ جنگی کے بعد اس کے بیٹے کا کچھ پتہ نہیں ۔اس کی بہو اور بچے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پزیر ہیں۔ شام میں پاکستانی سفارت خانہ ان کی کوئی مدد نہیں کررہا ۔