کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں کراچی کے
مختلف پہلوؤں پر مبنی سیشن میں مرتضی وہاب نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیندہ
ساڑھے تین سال میں ماسٹر پلان،ٹرانسپورٹ میکینزم ،سالڈ ویسٹ سمیت دیگر امور پر کام
کرنا چاہوں گا اربن ڈائیلوگ کے لیئے سٹی کونسل کے ہال کی دعوت دیتا ہوں
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ افسوس ناک بات ہے کراچی سب کے لئے پر کراچی کے
لئے کوئی نہیں لوگ تعلیم اور روزگار کے حصول کے لئے کراچی آتے ہیں
جو شہر پاکستان کو چلاتا ہے وہ شہر چل سکتا ہے
شہر کیوں نہیں چل رہا اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے
اگر ہمیں بطور شہری مسائل حل کرنا ہے ہمیں
اپنے شہر کو اپنانا ہوگا اربن فاررسٹ کو ہم نے ماحول دوست بنایا لوگ معیاری طبی
سہولیات کے لیئے کراچی آتے ہیں