ایم کیوایم نے سیاسی صورتحال پر کئے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لینے کے
اتوار کو کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان ایم کیوایم کے مطابق سیاسی
صورتحال پر کئے جانے والے فیصلوں پر پارٹی کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اس
سلسلے میں اتوار کو بہادر آباد میں پارٹی
کارکنوں کااجلاس طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں یوسی
و ٹاؤن کے ذمہ داران ،کارکنان ،
مرکزی شعبہ جات سمیت اراکین اسمبلی کو بھی
بلایا گیا ہے۔پارٹی کے کنوینر
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اجلاس سے خطاب کریں گے۔