تصدیق ایپ کےصارفین کی تعدادتین سال میں ساڑھے 8لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

عرفان علی عرفان علی

 تصدیق ایپ کےصارفین کی تعدادتین سال  میں ساڑھے 8لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

گھریلوملازمین کی صورت میں سرگرم چورلٹیروں  سےبچنے کےلیےبنائی  گئی تصدیق ایپ کےصارفین کی تعدادتین سال  میں ساڑھے 8لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

 ایپ استعمال کر کے  شہری  کرمنل  ریکارڈ کےحامل اکتالیس سوافراد سے محفوظ رہے۔

کرمنل ریکارڈکےحامل افرادکےجھانسے سےبچناہے،توگھریلو ملازمین رکھنے سےقبل تصدیق ایپ سے،،،  ضرور تصدیق کرالیں۔

خود کو  گھریلو ملازم  ظاہر کرنے والاشخص ،،کوئی چور،لٹیرا تو نہیں؟فوری تصدیق کرنے کےلیےبنائی گئی تصدیق ایپ کو تین سال ہوگئے۔بانی تصدیق ایپ اسفندیارجنجوعہ کہتےہیں،ایپلیکیشن ڈائون لوڈکرنےوالےصارفین کی تعدادساڑھے نولاکھ سے زائد  ہوچکی ہے۔

تصدیق ایپ پرماہانہ پانچ گھریلوملازمین کی تصدیق بغیرفیس  کی جاسکتی ہے۔تجاوزہونےپرپچاس روپے فی رجسٹریشن چارج کئے جاتے ہیں۔ کارپوریٹ سیکٹرمیں ایک سےزائدرجسٹریشن پرفیس چارج ہوتی ہے۔تصدیق ایپ کوپولیس اورسی پی ایل سی کےاشتراک سےآپریٹ کیاجاتاہے۔

سال 2020میں بنائی گئی تصدیق ایپ نہ صرف کراچی بلکہ ملکی سطح پرفعال ہے۔