سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ سندھ حکومت نے جسٹس آغا فیصل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا

17 جنوری کو ہونے والے افسوس ناک سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا جوڈیشل کمیشن گل پلازہ میں عمارت کے نقشے اور منظوریوں کا جائزہ لے گا ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ایم سی کے کردار کی بھی جانچ ہوگی ۔ عمارت کی تعمیر منظور شدہ نقشے کے خلاف ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات اور فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

فائر سیفٹی آڈٹ اور سفارشات پر عملدرآمد کی جانچ ، آتشزدگی کے اسباب اور حالات کا تعین کیا جائے گا ۔ ریسکیو آپریشن کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ واقعے سے قبل اور بعد کوتاہی یا غفلت کے ذمہ داروں کا تعین ہوگا ۔ انکوائری کمیشن 8 ہفتوں میں رپورٹ مکمل کرے گا ۔ کمشنر کراچی آفس انکوائری کمیشن کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گا