کراچی کے مختلف علاقوں میں چھ سے بارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

عمران عمران

  کراچی کے مختلف علاقوں میں چھ سے بارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان


 کراچی کے مختلف علاقوں میں چھ سے بارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان۔


شہر کو بجلی کی دستیابی اور  طلب کا فرق چھ سو میگاواٹ ہوگیا۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے بجلی کی  چوری اور  بلوں کی عدم ادائیگی پر  لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

 کراچی میں  شدید گرمی میں بجلی کی بندش کا بحران شدت اختیار کرگیا۔شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے دس   گھنٹے ہے

، جبکہ سرجانی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، کورنگی اور لیاری میں دس سے بارہ  گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے۔ 

نارتھ کراچی ، فیڈرل بی ایریا ، شاہ فیصل کالونی میں بھی چھ سے آٹھ گھنٹے  بجلی نہیں ہوتی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا  ہے شہر کے ستر فیصد علاقوں میں  بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔بجلی  کی چوری اور  بلوں کی عدم ادائیگیوں کے باعث لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ دوسری جانب شہر میں گرمی بڑھنے کے  بعد بجلی کی دستیابی اور  طلب کا فرق چھ سو میگاواٹ  تک پہنچ گیا ہے۔

کے الیکٹرک  اور آئی پی پی کے پاور پلانٹس سے سترہ سو  میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔جبکہ  نیشنل گرڈ  سے بارہ سو  میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے  بجلی  کی طلب و رسد کے اعداد و شمار کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔