کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت مہربانی ہوگئی۔۔۔ ماہی گیروں کی تین لانچوں نےسات سو سے زائد سوا مچھلیاں پکڑلیں جن کی مالیت ایک ارب روپےسےزائدہے۔۔۔ماہرین نے سوا مچھلی کے بڑے پیمانے پر شکار سے اس کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ ظاہر کردیا ۔ کراچی کے قریب کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مسلسل مہربان ہے ماہی گیروں کے جال میں پھر نہایت قیمتی اور نایاب ایک ارب روپے مالیت کی سات سو سوامچھلیاں آ گئیں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ سوا مچھلی مارچ اپریل میں انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں معظم خان، تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف۔۔۔پاکستان میں ایک وقت میں یہ بارہ سے پندرہ ہزارٹن سالانہ پکڑی جاتی تھیں لیکن بےدردی سے شکارکےباعث اب یہ تعداد چارسے پانچ ہزار تک رہ گئی ہے ۔ ڈاکٹرمعظم خان کےمطابق سوا مچھلی کےجسم سے نکلنےوالاائیربلیڈرچائنیزمارکیٹ میں بہت قیمتی سمجھتاجاتاہے انکاکہناتھاکہ یہ ائیربلیڈر نہ صرف قیمتی تصورکیاجاتاہےبلکہ لوگوں کی سرمایہ کاری کابھی ذریعہ ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سوا مچھلی کے بڑے پیمانے پر شکار سے اس کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔۔