سندھ ہائی کورٹ میں آئینی کیسز کی سماعت سے متعلق عبوری اختیار کی مدت ختم ہونے کے بعد آئینی درخواستیں التوا کا شکار ہوگئیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت،، دائرہ اختیار میں نہ آنےکی بنیاد پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ان کے موکل حج پر جانا چاہتے ہیں، لیکن پاسپورٹ جاری نہیں کیا جارہا۔پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی بھی تصدیق نہیں کی جارہی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہمارے پاس آئینی درخواستوں کی سماعت کا اختیار ہی نہیں ہے۔جب تک نئی ہدایات نہیں آتی، ہم آئینی درخواست نہیں سن سکتے۔