کراچی بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے کارکن کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول سیا سی جماعت کا رکن اور ٹاؤن ناظم کا فوکل پرسن تھا ۔
مقتول محمد علی عرف شوکت حماد کو دو نامعلوم ملزموں نے تین گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔