پنجاب میں 3 روز کے دوران آندھی اوربارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب میں آندھی اور بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ،میانوالی ،اٹک اورملتان میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اموات ہوئیں ،
میانوالی اور اٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے ،ملتان میں بوسیدہ عمارت گرنے کے باعث ایک شہری جاں بحق ہوا،
لواحقین کی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا
لاہور ،فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا اوربہاولپور میں مزید بارش کا ا مکان ہے
ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی بارشوں اور آندھی کاامکان ہے