کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں کا احتجاج معمول بن گیا۔
پٹیل پارٹی اور لیاقت آباد سندھی ہوٹل پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے۔
ٹائر جلا کر اور نعرے لگاکر غصہ نکالا۔
پٹیل پاڑہ کے مکینوں نے مصروف شاہراہ کو بند کر کے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا
گذشتہ شب سے علاقے میں بجلی بند ہے۔شدید گرمی میں برا حال ہے۔ احتجاج کی وجہ سے گرومندر سے لسبیلہ آنے اور جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ بعد میں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔
لیاقت آبادسندھی ہوٹل پر بھی علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کےخلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔