ملیر، پنو عاقل کی طالبہ کو مدرسے میں زیادتی کے بعد رسی سے باندھ کر قتل کر دیا گیا مولوی گرفتار، پنو عاقل کے طالب علم 12 سالہ مجیب ولد عبدالباری کلہوڑو کی تشدد زدہ لاش گڈاپ کے نواحی گاؤں ڈمبہ میں واقع خالد بن ولید مدرسے سے برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مجیب ولد عبدالباری کلہوڑو کے گلے پر رسی کے نشانات ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ متوفی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اسے رسی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ شک کی بنیاد پر ہم نے ایک مولوی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
جبکہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، مقتول کے بھائی صفدر عباسی کی شکایت پر رات گئے قاری عبدالمجید لغاری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ قاری عبدالمجید لغاری نے لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے قتل کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے قاری عبدالمجید لغاری کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔